نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج اس عرضی پر مرکز کو نوٹس جار کیا کہ جموں و کشمیر میں چونکہ مسلمان اکثریت میں ہیں اس لئے انہیں اقلیتی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی حکومت کے منصوبوں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے موقع نہیں دیا جانیا چاہئے ۔
چیف جسٹس
تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی سربراہی میں ایک ڈویژن بینچ نے عرضی گزار انکر شرما کی مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کے بعد مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
مسٹر شرما نے استدلا ل کیا کہ جموں کشمیر کی آبادی میں مسلمانو ں کا تناسب 68 فی صد ہے اس لئے وہ اقلیت میں ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتے